کشمیری تنہا نہیں ، پوری قوم ریاست ساتھ کھڑی : وفاقی وزرا

 کشمیری تنہا نہیں ، پوری قوم ریاست ساتھ کھڑی : وفاقی وزرا

بھارت کی آئینی ڈکیتی کا مقصد وادی کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا تھا ، علیم خان غیرقانونی اقدام اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ، تسلیم نہیں کرینگے ، مصدق ملک

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 5 اگست 2019 بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا سیاہ دن ہے، بھارت کی آئینیڈکیتی کا مقصد وادی کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا تھا تاہم بھارت اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام تنہا نہیں پوری پاکستانی قوم اور ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے اور حقِ خودارادیت کے حصول تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ بھارتی اقدام اقوامِ متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے جسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیری عوام کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...