مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام کے فروغ کیلئے پرعزم، سردار یوسف
تمام شہریوں کو بلاتفریق مذہب و عقیدہ مساوی حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار یوسف سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے بین الاقوامی شہرت یافتہ مبلغ، بین المذاہب ہم آہنگی سکالر ڈاکٹر لیف ہیٹ لینڈ کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں قومی و بین الاقوامی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری کے فروغ اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتِ پاکستان ملک میں مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو بلا تفریقِ مذہب و عقیدہ مساوی حقوق اور مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے اور ہمیں معاشرے میں امن و محبت کے پیغام کو عام کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے، اقلیتی برادری کے عباد گاہوں کی تحفظ و تزئین و آرائش، اقلیتی طلبہ کیلئے خصوصی وظائف اور ’پیغامِ پاکستان‘ بیانیے کی ترویج جیسے اہم ترین اقدامات شامل ہیں تاکہ نفرت انگیز مواد اور فرقہ واریت کا موثر سدِباب کیا جاسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments