شاہ اللہ دتہ کو عالمی بدھ مت ہیریٹیج سائٹ بنائینگے،اورنگزیب کھچی

شاہ اللہ دتہ کو عالمی بدھ مت ہیریٹیج سائٹ بنائینگے،اورنگزیب کھچی

گندھارا کانفرنس کیلئے ترقیاتی کام ستمبر/اکتوبر سے قبل مکمل کئے جائیں،گفتگو

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تاریخی شاہ اللہ دتہ غاروں کو جو گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثے کا ایک اہم تاریخی مرکز ہیں، جدید سہولیات سے آراستہ کر کے عالمی معیار کی بدھ مت ہیریٹیج سائٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ستمبر/اکتوبر میں منعقد ہونے والی گندھارا کانفرنس کے موقع پر اس تاریخی مقام کا باقاعدہ افتتاح کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے شاہ اللہ دتہ غاروں کا دورہ کر کے جاری تعمیراتی و بحالی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم (DOAM)کے حکام نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غاروں کے سامنے پہاڑی پر بدھ مت دور کا ایک تاریخی سٹوپا موجود ہے جو اس مقام سے دور ہونے کی وجہ سے واضح نظر نہیں آتا۔ اورنگزیب خان کھچی نے ہدایت کی کہ بدھ مونکس اور دیگر وزٹرز کی سہولت کیلئے اس تاریخی اسٹوپا کو قریب سے دیکھنے کی غرض سے ایک جدید ٹیلی سکوپ نصب کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ غاروں کے اندر بدھ مت تہذیب اور ورثہ کو اجاگر کیا جائے تاکہ اس مقام کی تاریخی اور مذہبی اہمیت کو بہتر انداز میں دکھایا جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...