مصدق ملک سے گورنر سندھ کی ملاقات ماحولیات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک سے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سندھ کی ماحولیاتی صورتحال اور ماحولیات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا،گورنر سندھ نے ماحول کے تحفظ کے لئے وفاقی وزیر کے اقدامات کو سراہا،دونوں رہنماؤں کا سندھ میں اربن فاریسٹ گرین انیشیٹو پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر نے یومِ آزادی کے موقع پر سندھ میں شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ۔وفاقی وزیر نے وزیر ریلوے کی مشاورت سے سندھ میں ریلوے لائنوں کے اطراف اربن فاریسٹ قائم کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا ،گورنر سندھ نے وفاقی وزیر کو گورنر ہاؤس کراچی کے دورے کی دعوت دی جو وفاقی وزیر نے قبول کر لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments