آزادی کی خواہش طاقت سے نہیں دبائی جا سکتی:امیر مقام

آزادی کی خواہش طاقت سے نہیں دبائی جا سکتی:امیر مقام

پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گابطور وزیرِ امورِ کشمیر، کشمیر کاز کیلئے اپنے عزم پر قائم ہوں:یوم استحصال پیغام

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے یومِ استحصالِ کشمیر کی ساتویں برسی پر کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان کے حقِ خودارادیت کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم، بنیادی حقوق کی پامالی، اظہارِ رائے اور نقل و حرکت پر پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں، تاہم ان کی آزادی کی خواہش کو طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار امن انسانی وقار، بامعنی مذاکرات اور بین الاقوامی قوانین کے احترام سے ہی ممکن ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ بطور وزیرِ امورِ کشمیر وہ کشمیر کاز کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں اور پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے انسانی حقوق کے تحفظ اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...