سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی جانب سے جلوس روٹ کا معائنہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے چہلم کے مرکزی جلوس کا معائنہ کیا اور سکیورٹی، ٹریفک، صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوست محمد، صدر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ اور امن کمیٹی کے دیگر اراکین بھی ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسر ہں و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ جلوس کے اختتام تک فرائض مکمل ذمہ داری، الرٹ رہتے ہوئے اور باہمی رابطے کے ساتھ انجام دیں۔ڈی پی او دوست محمد نے پولیس افسر وں کو ہدایت کی کہ جلوس کے ہر مرحلے پر مکمل چوکس رہیں اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments