پٹرول پر لیوی ، بجلی پر ٹیکس ختم کئے جا ئیں :جماعت اسلامی
7اگست کو اہم شاہراہوں کو بند کیا جائیگا،روکنے پر دھر نے ہونگے :مظہر رندھاوا
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی عوام پر مسلط ظالمانہ اور ناقابل برداشت ٹیکس ہے جس نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ، حکومت فوری طور پر پٹر ولیم لیوی ختم کرے ، 7اگست کا پہیہ جام احتجاج عوام، طلبہ، موٹر سائیکل رائیڈرز، ڈیلیوری بوائز، محنت کشوں، ٹرانسپورٹرز اور مہنگائی سے متاثرہ ہر شہری کے حقوق کی آواز ہوگا، اہل گوجرانوالہ گھروں سے نکلیں اور پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کر کے آئینی اور جمہوری حق کا استعمال کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرسید علی رضا حسنی جنرل سیکرٹری ضلع، ڈاکٹر محمد شریف گجر نائب امیر ضلع، بشارت علی صدیقی سیکرٹری سیاسی کمیٹی، خرم سلیم کھوکھر ضلعی انفارمیشن بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ 7اگست کو اہم شاہراہوں کو بند کیا جائے گا، پہیہ جام احتجاج عوامی حقوق کی جدوجہد کا اہم مرحلہ ہوگا، حکمرانوں کو پیغام دیں گے کہ مزید ظلم، مہنگائی اور معاشی استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا،ہمارا مطالبہ بڑا واضح ہے کہ پٹرولیم پر بھتہ جو لیوی کی شکل میں ہے ختم کیا جائے ، بجلی کے بلوں پر 11قسم کے ظالمانہ ٹیکسز ہیں انہیں ختم کیا جائے ،گیس کی مقررہ قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے ، اگر حکومت نے مقررہ مقامات پر احتجاج کرنے سے روکا تو گوجرانوالہ کے 25 مین چوراہوں میں دھرنے ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments