کچی فتومنڈ بازار میں ناقص صفائی پر ڈی سی شدید برہم
شمسی انڈر پاس روڈ سے ملحقہ ڈرین کی ڈیسلٹنگ کے گرینڈ آپریشن کا معائنہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کچی فتومنڈ بازار میں صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار وں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کر دی ۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ جناح روڈ، نوشہرہ روڈ، حافظ آباد روڈ سمیت شہر بھر میں مکمل ہونیوالے سیوریج منصوبوں کے بعد تمام متاثرہ سڑکوں کی بحالی اور کارپٹنگ کا کام ہنگامی بنیادوں پر فوری مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کچا ایمن آباد روڈ، پپلی والا چوک میں سیوریج منصوبے کا بھی معائنہ کیا اور کام کی سست رفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبہ جلد مکمل کرنے اور سڑک کی فوری بحالی کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عبدالرزاق ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز سید نبیل بھی ہمراہ تھے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے شمسی انڈر پاس روڈ سے ملحقہ ڈرین کی ڈیسلٹنگ کے گرینڈ آپریشن کا معائنہ کیا۔ ایم ڈی واسا عبدالوحید نے انہیں جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ متوقع مون سون بارشوں سے قبل تمام ڈرینز اور سیوریج لائنوں کی صفائی بروقت مکمل کی جائے تاکہ نکاسی آب کا نظام مؤثر رہے اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments