موٹرسائیکل سوار وں کی فائرنگ سے نوجوان شدیدزخمی
منڈیکی گورائیہ، ڈسکہ (نامہ نگار) موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدیدزخمی کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق موضع ملیانوالہ کے طالب نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بیٹا عاطف گھرسے باہرنکلاتو موٹرسائیکل سوار دو افرادآئے اور انہوں نے اس کے بیٹے پر قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں اس کا بیٹا گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments