سسرالیوں کا بہو پر تشدد ‘بیٹا چھین کر گھر سے نکال دیا
سسر اور جیٹھ نے کنزہ پر مکوں ، تھپڑوں کی بارش کر دی ، ساس بچاتی رہی
تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں سسرالیوں نے بہو کو تشدد کرکے گھر سے نکال دیا۔گوجرانوالہ کے علاقہ عالم چوک کے رہائشی لیاقت علی کی بیٹی کنزہ کی شادی تتلے عالی میں ابو سفیان سے ہوئی تھی جس کا اڑھائی سالہ بیٹا بھی ہے ۔ کنزہ کے سسر صدیق اور جیٹھ عرفان نے چند روز قبل مکوں تھپڑوں سے تشدد کیا اور بیٹا چھین کر گھر سے نکال دیا اس کے بیٹے کو رکھ لیا ، خاتون گلی میں کھڑی ہو کر منت سماجت کرتی رہی اس کی ساس بشریٰ اسے گھر واپس لے گئی اگلے دن دوبارہ پھر سسر اور عرفان نے مل کر مارا پیٹا اور بچہ د یکر باہر نکال دیا اور دھمکیاں دیں کہ تمہیں طلاق دلوانی ہے ۔تتلے عالی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments