ہیڈبمبانوالہ :کنڈن سیان تا بیگووالا روڈ خستہ حالی کا شکار

ہیڈبمبانوالہ :کنڈن سیان تا بیگووالا روڈ خستہ حالی کا شکار

سڑک پر بکھرے پتھر گاڑیوں کی تباہی اور ٹریفک حادثات کا باعث بننے لگے

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )کنڈن سیان تا بیگووالا روڈ خستہ حالی کا شکار ،سڑک پر بکھرے پتھر گاڑیوں کی تباہی اور حادثات کا باعث بننے لگے ۔ کنڈن سیان تا بیگووالا روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سڑدک پر گہرے گڑھے اور بکھرے پتھر گاڑیوں کی ٹوٹ پھوٹ اور روزمرہ حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔ اس سڑک پر روزمرہ سفر کرنے والے طلبا اور دیگر مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اس سڑک کی تعمیر کے کئی بار وعدے کیے گئے جو وفا نہ ہو سکے جس سے عوامی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے سڑک کی عرصہ دراز سے از سر نو تعمیر یا مرمت نہ ہونا منتخب عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی اور کا ردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ علاقہ مکینوں سیٹھ مٹھو ،چودھری احسان اﷲ سیان اور پیر زاہد محمود نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حلقہ ایم پی ائے حنا را رشد وڑائچ سے سڑک کی جلد از جلد از سرنو تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...