گجرات:مخالفین نے بیوی کے سامنے شوہر کو قتل کر دیا

گجرات:مخالفین نے بیوی کے سامنے شوہر کو قتل کر دیا

3 افراد نے راستہ روک کر عمران نامی شخص پر فائرنگ کر دی ،ملزم فرار

گجرات (نامہ نگار )ڈنگہ کے نواحی علاقے رندھیر میں بیوی کے سامنے شوہر کو قتل کر دیا گیا ۔گجرات کے نواحی علاقے ڈنگہ کے موضع رندھیر میں مقدمہ بازی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان نامی شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔ واقعہ کا مقدمہ مقتول کی اہلیہ صبا ناز کی مدعیت میں 3 نامزد ملزموں کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں درج کرلیا گیا ۔مقدمہ کے مطابق عمران خان اپنی اہلیہ صبا ناز اور ایک خاتون ساتھی کے ہمراہ صبح کے وقت کھیتوں کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں عرفان، محمد افضل اور نبیل احمد نے مبینہ طور پر مقدمہ بازی کے تنازع پر روک کر فائرنگ کردی۔مدعیہ کے مطابق ملزموں نے کلاشنکوف سے عمران خان کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد گولیاں اس کے پیٹ اور جسم کے مختلف حصوں پر لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...