حافظ آباد:ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سامنے پارکنگ سٹینڈ ‘زائد وصولی
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسر پارکنگ فیس کی آڑ میں جگا ٹیکس ختم نہ کر ا سکے
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد میں ٹراما سینٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے سامنے پارکنگ سٹینڈز میں پارکنگ کی آڑ میں جگہ ٹیکس کی وصولی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسر پارکنگ فیس کی آڑ میں زائد فیس لینے کا سلسلہ ختم نہ کر ا سکے جس سے ٹراما سینٹر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنے والے مریض اور لواحقین پریشان ہو کر رہ گئے ۔ یہاں امر قابل ذکر ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ٹراما سینٹر کے باہر قائم پارکنگ سٹینڈز پر موٹر سائیکل کھڑا کرنے کی 10 روپے فیس مقرر ہے لیکن ٹھیکیدار اور اسکے کارندے شہریوں سے کھلم کھلا 10 روپے کے بجائے 30 روپے وصول کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے افسر پارکنگ فیس کی آڑ میں اس جگا ٹیکس کی وصولی کے خلاف کوئی ایکشن نہ لے سکے ہیں جس پر شہریوں نے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کمشنر گوجرانوالہ اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹراما سینٹر اور ہسپتال کے باہر قائم پارکنگ سٹینڈز پر جگا ٹیکس کی وصولی کا سلسہ فوری ختم کر ایا جائے اور جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments