سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور انصاف کی فتح:رہنما پی ٹی آئی
عمران خان نے دلیری کے ساتھ جیل کاٹی،عوام کا محبوب لیڈر جلد رہا ہو گا
گوجرانوالہ ( سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور انصاف کی فتح ہے ، کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔تحریک انصاف کے رہنما ئو ں رانا بلال اعجاز جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب، چودھری احسان اللہ ورک سابق ایم این اے ، لالہ اسد اللہ اور چودھری طارق گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے عمران خان کے ہسپتال منتقلی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں حق اور سچ کی جیت ہوئی ،انشا اللہ عوام کا محبوب لیڈر جلد رہا ہو گا ،اللہ تعالیٰ آسانی پیدا کرے گا ،عمران خان نے دلیری اور حوصلے کے ساتھ جیل کاٹی ہے ، ان کے خلاف تقریباً اڑھائی سو ناجائز مقدمات قائم کئے گئے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کے سینئر قائدین ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو بھی جیلوں سے ہسپتال منتقل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے تقریباً 50کارکنوں کے مقدمات کی سماعت کی تاریخیں بھی جلد مقرر کی جائیں تاکہ انہیں انصاف کے حصول کا موقع مل سکے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکمران اس فیصلے پر عملدرآمد میں رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments