مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی:عبدالحمیدگورائیہ

مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی:عبدالحمیدگورائیہ

3 ستمبر کو پوری قوم احتجاج میں شریک ہوگی،کارکن تیاری کر یں:رہنما جماعت اسلامی

واہنڈو (نامہ نگار )جماعت اسلامی کے ضلعی رہنماچودھری عبدالحمیدگورائیہ نے کہا ہے کہ 3 ستمبر کو مہنگائی اور عوام پر بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کے خلاف ہونیوالی ہڑتال اور احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے کارکن بھرپور تیاری کریں اور عوام بھی پرامن احتجاج کا حصہ بنیں، مقامی عہدیدار وں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی،پوری قوم احتجاج میں شریک ہوگی، اجلاس میں 3 ستمبر کی ہڑتال، احتجاجی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف ذمہ داریاں عہدیدار وں و کارکنوں کو سونپی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بھاری بل، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور روزمرہ استعمال کی اشیا عوام کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، ایسے حالات میں خاموش رہنا عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ احتجاج کسی فرد یا جماعت کے ذاتی مفاد کیلئے نہیں بلکہ مہنگائی سے پسے عوام کے حقوق اور ان کے معاشی مستقبل کیلئے ہے ، حکمران عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں بصورت دیگر عوامی احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...