لدھیوالہ وڑائچ:دوران زچگی نومولود کی ہلاکت ،کلینک سیل

لدھیوالہ وڑائچ:دوران زچگی نومولود کی ہلاکت ،کلینک سیل

عطائی ڈاکٹر اسامہ کی غفلت سے نیہا بی بی آئندہ ماں بننے کی صلاحیت سے بھی محروم خاتون کے اہل خانہ کے احتجاج کے بعد ڈی ایچ او کا نوٹس ، محکمہ صحت کی ٹیم کی کارروا ئی

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ وڑائچ میں دوران آپریشن نومولود کی ہلاکت، روز نامہ دنیا کی نشاندہی پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے نوٹس لے لیا ،محکمہ صحت کی ٹیم نے کلینک سیل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل محلہ افضل ٹا ئون کی رہائشی نیہا بی بی کو سی سیکشن کیلئے گلی جالندھر سویٹ والی میں واقع سلمیٰ کلینک پر لایا گیا ،کلینک کی مالکہ سلمیٰ کے بیٹے عطائی ڈاکٹر اسامہ نے خاتون کا آپریشن کرتے ہوئے نومولود کی جان لے لی اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریضہ کو آئندہ ماں بننے کی صلاحیت سے بھی محروم کر دیا ۔ نیہا کے اہل خانہ کے احتجاج کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عادل ایوب نے نوٹس لے لیا ،گزشتہ روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سالک نے ٹیم کے ہمراہ سلمیٰ کلینک کا وزٹ کیا اور کلینک کو سیل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...