مہنگا ایندھن ، ٹریکٹر اور ٹیوب ویل چلانا محال :کسان بورڈ

مہنگا ایندھن ، ٹریکٹر اور ٹیوب ویل چلانا محال :کسان بورڈ

لیوی مکمل ختم کر کے پٹرول و ڈیزل کی قیمت 225 روپے لائی جائے،مرکزی صدر

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲ چٹھہ نے کہا ہے کہ جنگ خلیج کے بعد تیل کے عالمی نرخوں میں کمی کے باوجود حکومت کے ریلیف دینے سے انکار کے خلاف جماعت اسلامی نے احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے لیکن حکومت 100 روپے لٹر سے زائد کی پٹرولیم لیوی ختم کرنے کے بجائے قیمتوں میں مزید اضافہ کر کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے میں کوئی عارمحسوس نہیں کر رہی جو قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا تیل کی ہوشربا گرانی سے مزدور دیہاڑی دار تاجر ملازم بری طرح زیر بار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کیلئے ٹریکٹر ٹیوب ویل چلانا محال ہو رہا ہے جس سے چاول جیسی برآمدی اجناس کو زبردست نقصان ہو رہا ہے جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ پہیہ جام ہڑتال سے احتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ پٹرولیم لیوی مکمل طور پر ختم کر کے پٹرول و ڈیزل کی قیمت 225 روپے لٹر پر لائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...