استحکام پاکستان کیلئے قربانیاں دیتے رہیں گے :قاسم الکریم

استحکام پاکستان کیلئے قربانیاں دیتے رہیں گے :قاسم الکریم

افواج پاکستان کے شانہ بشانہ خاکساروں نے ہمیشہ سپلائی لائن کا فریضہ سر انجام دیا

گوجرانوالہ ( نیوز رپورٹر)قائد خاکسار تحریک پاکستان قاسم الکریم نے کہا ہے کہ خاکسار تحریک نے استحکام پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا انگریزوں نے خاکسار تحریک کے بانی اور خاکساروں پر ظلم کے پہاڑ توڑے لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری ہمارے بانی تحریک علامہ مشرقی نے لاکھوں خاکساروں کو اتحاد امت خدمت خلق اخوت و بھائی چارہ کیلئے بیشمار قربانیاں دیں اور ہم استحکام پاکستان کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیتے رہیں گے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ خاکساروں نے ہمیشہ سپلائی لائن کا فریضہ سر انجام دیا ہم آئندہ بھی ہمیشہ کی طرح اپنا خدمت خلق کا مشن جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استحکام پاکستان کانفرنس اور علامہ مشرقی کے یوم وفات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گوجرانوالہ بارکے صدر رانا فرحان علی خان، سابق ممبر پنجاب اسمبلی عبدالرؤف مغل، ماہر تعلیم میاں سلیم شاہد، سابق صدر بار وقار حسین بٹ سابق سول جج گجرات غلام عباس نے بھی خطاب میں علامہ مشرقی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...