ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز کا حافظ آباد روڈ کی بحالی کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ذیشان ندیم نے حافظ آباد روڈ کا دورہ کیا اور روڈ بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔انہیں بتایا گیا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد ریت کی فلنگ کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔
بائی پاس کی جانب سے بیڈ بنانے کا کام بھی شروع کردیا گیا جہاں بیڈ تیار ہو چکا ہے ، وہاں RCC ڈالنے کا منصوبہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روڈ ریسٹوریشن کے کام کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments