جامکے چٹھہ:ریلوے گرائونڈ میں ہفتوں سے بارشی پانی جمع

جامکے چٹھہ:ریلوے گرائونڈ میں ہفتوں سے بارشی پانی جمع

سیوریج اور نکاسی آب کا مؤثر نظام قائم نہ ہونے کے باعث صورتحال مزید خراب

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )نکاسی آب کا مسئلہ سنگین بن گیا،ریلوے گراؤنڈ کئی ہفتے گزرنے کے بعد بھی پانی میں ڈوبی ہو ئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جامکے چٹھہ میں نکاسی آب کا مسئلہ بدستور حل نہ ہونے کے باعث ہفتوں سے بارشوں کا آلودہ پانی ریلوے گراؤنڈ میں جمع ہو کر جوہڑ کی شکل اختیار کئے ہوئے ہے ۔ کئی ہفتوں سے کھڑے گندے پانی کے باعث علاقہ مچھروں کی افزائش اور حشرات کی آماجگاہ بن چکا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران ہر سال نکاسی آب کا مسئلہ سنگین ہو جاتا ہے مگر مستقل بنیادوں پر سیوریج اور نکاسی آب کا مؤثر نظام قائم نہ ہونے کے باعث صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے گراؤنڈ سے فوری طور پر آلودہ پانی نکلوایا جائے اور نکاسی آب کا مستقل انتظام کیا جائے تاکہ آبادیوں کا باہمی رابطہ بحال ہو سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...