آپؐ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے :صباحت مولیٰ
قیصر و کسریٰ کے محلات کی دیواریں گر گئیں، بت زمین پر گر کر پاش پاش ہوگئے
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )بزم داتا شاہ نور ولی کے زیراہتمام عید میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں محفل میلاد مصطفی ؐکا انعقاد کیا گیا، ڈاکٹر ساجد علی گوہر، غلام رسول نوری، حافظ شاہد مجید حیدری، ملک مشتاق احمد صدر، عبدالرزاق غفاری، مہر محمد وسیم، راجہ جنید ساؤتھ افریقہ، حافظ شیخ حیدر، سیٹھ عبدالمجید، سید مختار شاہ، حاجی محمد رمضان، شاہد علی گوہر اور راجہ جاوید،ڈاکٹر ثناء اللہ، ملک آفاق احمد،سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ پیر صباحت مولیٰ نے کہا کہ حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ؐکی ولادت باسعادت پوری کائنات کیلئے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمت ہے آپ ؐ کی آمد سے جہالت، کفر اور ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے اور دنیا کو ہدایت و روشنی کا راستہ نصیب ہوا، ولادتِ باسعادت کے موقع پر قیصر و کسریٰ کے محلات کی دیواریں گر گئیں، ہزاروں سال سے جلنے والی آگ بجھ گئی اور بت زمین پر گر کر پاش پاش ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments