نوشہرہ ورکاں :میٹرک میں نمایاں پو زیشن لینے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

نوشہرہ ورکاں :میٹرک میں نمایاں پو زیشن  لینے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا ،تحصیل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کو موٹر سائیکل ،پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ کنڈر گار ڈن سکول نے میٹرک امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں مقامی مارکی میں تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمانان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال، ایس ایچ او انسپکٹر ضیافت باٹھ اور چیئرمین پریس کلب شیخ منیر احمد آزاد تھے ۔ 1181 نمبر کے ساتھ تحصیل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ارسلان باجوہ کو شیلڈ اور موٹر سائیکل جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے فواز رضوان اور ابیحا طارق کو شیلڈز اور نقد انعامات د ئیے گئے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...