تاجروں نے 3 ستمبر کو ہڑتال کی حمایت کر دی :مظہر رندھاوا
گوجرانوالہ میں دکانیں ، مارکیٹں اور تجارتی مراکز مکمل بند ہونگے :پر یس کانفرنس
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا نے کہا ہے کہ جما عت اسلا می کی کا ل پر 3ستمبر کو گوجرانوالہ میں مکمل ہڑتا ل ہو گی ، تاجررہنما ئوں نے مکمل حمایت کا اعلا ن کرتے ہو ئے ہڑتال میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ، ہر مارکیٹ، دکان اور ہر تجارتی مرکز بند ہوگا۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اسلامی مرکز سیٹلائٹ ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر تاجر رہنما وجاہت مغل ،فیض انصاری،شیخ عرفان ،خواجہ عمر فاروق ،عرفان مہر، ابرار انصاری، توصیف ٹیپو ،محسن زبیر، ابتسام گل، فرقان عزیز بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔
مظہر اقبال رندھاوا نے کہا کہ مہنگائی اور ٹیکسوں کے مسلسل بوجھ نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ،عوام پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں بجلی، پٹرول، اشیائے ضروریہ اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ نا قابل برداشت ہو چکا ہے ،جائز مطالبات کے حصول تک پر امن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، پٹرولیم پر ٹیکس اور لیوی کی صورت میں بھتہ ملکی معیشت کا پہیہ چلنے نہیں دے رہے ،غریب کا چولہا بند ہوچکا ، چوربازاری اور سرکاری لوٹ مار نے معمولات زندگی مشکل بنا د ئیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments