اسکانکم کو توانائی اور ٹیلی کمیونیکیشن میں امتیازی کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا
گجرات(سٹی رپورٹر )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ تقریب میں دھول برادران شفقت محمود دھول، آصف محمود ، مختار نبی اور انصر محمود دھول کی کمپنی اسکانکم کو توانائی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں امتیازی کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا۔
یہ اعزاز جی آئی اے مڈل ایسٹ (گلوبل امیج ایوارڈز) کی جانب سے اسکانکم کمپنی کی شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی، اعلیٰ معیارِ خدمات اور توانائی و ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ اس کامیابی کو نہ صرف پاکستان بلکہ گجرات کیلئے بھی اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments