صوبائی وزیر رمیش سنگھ سے نائب صدر وزیرآباد چیمبر راشد بھٹہ کی ملاقات
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )نائب صدر وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راشد رفیق بھٹہ نے صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ سے ملاقات کی ، اس موقع پر ملکی، علاقائی و معاشی امور پر گفتگو کی گئی۔
راشد رفیق بھٹہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے صنعتی ترقی انتہائی ضروری ہے ۔ اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں صنعتکار خوشحال ہو گا تو ملک بھی آگے بڑھے گا ،پنجاب حکومت صنعتکاروں سمیت پوری بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments