کامونکے :عبدالوکیل خان فیملی پارک شہریوں کیلئے کھول دیا گیا
تزئین و آرائش پر 25 کروڑ روپے لاگت آئی ،خواتین اور بچوں کیلئے مخصوص ہوگا
کامونکے (تحصیل رپورٹر )عبدالوکیل خان فیملی پارک تزئین و آرائش کے بعد شہریوں کیلئے کھول دیا گیا، پارک کی تزئین و آرائش پر 25 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے خصوصی شرکت کی جبکہ ایم این اے ذوالفقار علی بھنڈر اور ایم پی اے اختر علی خاں سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ شہریوں کے مطابق کامونکے کا مذکورہ پارک تقریباً 30 سے 35 سال پرانا ہے جبکہ شہر کی آبادی 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جس کے باعث موجودہ پارک شہریوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کیلئے ناکافی محسوس ہوتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ خواتین اور خاندانوں کو بہتر تفریحی سہولیات میسر آئیں گی پارک کے نئے نظام کے تحت صبح کے اوقات میں خواتین کیلئے مخصوص داخلہ رکھا گیا ہے جبکہ مردوں اور 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ اسی طرح شام 3 بجے سے رات 10 بجے تک فیملی پارک کے اوقات میں بھی مخصوص داخلہ پالیسی نافذ کی گئی ہے۔ شہریوں کے مطابق اس تبدیلی کے باعث پارک میں روزانہ واک اور ٹریکنگ کرنے والے بزرگ شہریوں سمیت دیگر افراد کے لیے پہلے دستیاب سہولت محدود ہوگئی ہے جس پر بعض شہریوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments