اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم سے زراعت کو فروغ ملے گا :کمشنر
زمینوں کو آباد کرکے ہم صوبے کو زراعت میں خود کفیل بھی بنا سکیں گے
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ صوبے میں زراعت کا فروغ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، وزیراعلیٰ کی طرف سے اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم، بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے جو بے آباد زمینوں کو آباد کرکے زراعت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مثالی گاؤں اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد ودیگر محکموں کے افسر بھی اجلاس میں شریک تھے جبکہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔کمشنر محمد علی نے کہا کہ سکیم کے نتیجے میں نہ صرف بے زمین کاشتکاروں کو زمین میسر آئے گی بلکہ زمینوں کو آباد کرکے ہم صوبے کو زراعت میں خود کفیل بھی بنا سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسر سکیم میں حکومتی قواعد وضوابط کی سختی سے پابندی کریں اور شفاف پالیسی کے تحت بے زمین افراد میں زمینیں تقسیم کی جائیں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments