محکموں سے کرپشن کا خاتمہ یقینی بنائینگے :ڈی سی حافظ آباد
تمام دفاتر ، افسروں و ملازمین کی مانیٹرنگ کی جائیگی :اجلاس سے خطاب
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ کرپشن،بد عنوانی اور مس کنڈکٹ میں ملوث کو ئی بھی آفیسر یا ملازم کسی رعایت کا مستحق نہیں،حکومت پنجاب کے واضح احکامات کے مطابق جو آفیسریا ملازم رشوت ستانی یا بد عنوانی میں ملوث پایا گیااسکے خلاف اینٹی کرپشن اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، سرکاری محکموں سے کرپشن کے خاتمہ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار تمام محکموں کے ضلعی افسر وں کے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے کرپٹ افسر وں و ملازمین کے خلاف کارروائیاں تیزکر دی گئی ہیں ، تمام افسر ماتحت ملازمین کو ہدایات جاری کر دیں کہ کرپٹ ملازمین کی سرکاری محکموں میں کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی ان سے کسی قسم کی نرمی برتی جائیگی ۔ انکاکہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام ضلعی دفاتر ، محکموں کے افسروں و ملازمین کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments