سیالکوٹ : پولیس ون ویلنگ ، فش رائیڈنگ روکنے میں ناکام ، شہری عدم تحفظ کا شکار

 سیالکوٹ : پولیس ون ویلنگ ، فش رائیڈنگ روکنے میں ناکام ، شہری عدم تحفظ کا شکار

منچلے خواجہ صفدر روڈ کو موزوں اور محفوظ سمجھنے لگے ، سحری ، دوپہر اور شام کے وقت گروپوں کی شکل میں کرتب دکھانے میں مصروف ،جوا بھی ہونے لگا،شہریوں کا ارباب اختیار سے اصلاح کا مطالبہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ضلعی پولیس ون ویلنگ کی روک تھام میں ناکام ہو گئی،سحری اور دوپہر کے وقت ون ویلروں نے شہریوں کو ذینی اذیت کا شکار کر دیا ، شہری عدم تحفظ کا شکار ، پولیس خاموش تماشائی بن گئی ۔ سیالکوٹ کی مصروف ترین شاہراہ خواجہ صفدرروڈ کو نوجوان ون ویلنگ کے مو زوں اور محفوظ سمجھنے لگے ۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ صدر بازار اور خواجہ محمد صفدر روڈ پر نوجوان ون ویلنگ کرتے دکھا ئی دیتے ہیں۔ ون ویلنگ کے ساتھ فش رائیڈنگ کی جا رہی ہے اور جوا لگا کر ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی خاطر ون ویلنگ کرنے والے نوجوان حادثات کا باعث بن سکتے ہیں۔ سحری کے وقت منچلے ون ویلنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ گروپ کی شکل میں دوپہر اور شام کے وقت ون ویلنگ کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ با اثر افراد پولیس کی ملی بھگت سے ون ویلنگ کرتے ہیں ، ون ویلر جوا لگا کر فش رائیڈنگ کرتے ہیں اور سامنے سے گزرنے والی دوسری ٹریفک بھی عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہے ۔ ڈی پی او معمول کا گشت نہ کرنے کے باعث بے خبر ہیں۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے اصلاح کی اپیل کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...