ماحولیاتی آلودگی : صنعتوں کیخلاف آپریشن کا حکم
ائیر کوالٹی کنٹرول یقینی بنا نے کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داریاں تفویض ،مطلوبہ ایئر وینٹی لیشن سسٹم نصب نہ ہونے پر یونٹ سیل ،مقدمات درج ہونگے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ شہر کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے صنعتی یونٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا حکم دے دیاائیر کوالٹی کنٹرول یقینی بنایا جائے گا جس کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ٹاسک سونپ د ئیے گئے جو روزانہ بنیادوں پرفیکٹریوں،کارخانوں ،بھٹیوں اور بھٹوں کا دورہ کریں گے جہاں ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے قواعد و ضوابط اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پانے پر سخت ایکشن لیا جائے گا،معائنے کے دوران جس فیکٹری یا صنعتی یونٹس میں مطلوبہ ایئر وینٹی لیشن سسٹم نصب نہیں کیا گیاہو گا وہاں ماحولیاتی تحفظ اور ورکرز کی صحت و سلامتی سے متعلق مقررہ حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کیا جائے گا اور مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کر ائے جائیں گے ، آلودگی کی روک تھام کیلئے کارروائیوں سے صنعتکاروں میں تشویش پائی جانے لگی جبکہ بیشتر صنعتکار چیمبر کے آئندہ الیکشن میں بھی مصروف ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments