شہدا اور غازیوں کی قربانیاں مشعلِ راہ ہیں:سلمان نوازش جوندہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سلمان نوازش جوندہ نے کہا ہے کہ۔۔۔
مضبوط فوج مضبوط دفاع کی علامت ہے ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن ہے ، جب پاک فوج کے بہادر جوانوں اور قوم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا یا،شہدا اور غازیوں کی قربانیاں مشعلِ راہ ہیں آج کے دن ہمیں اس عزم کی تجدید کرنی چاہیے کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور سلامتی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments