لائسنس چیکنگ کیلئے روکنے پر موٹر سائیکل سوار نے وارڈن کی وردی پھاڑ دی
کامونکے (تحصیل رپورٹر )لائسنس چیکنگ کیلئے روکنے پر موٹر سائیکل سوار نے گالی گلوچ کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن کی وردی پھاڑ دی۔
بتایا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈن عدیل انجم نے شریف پورہ سٹیڈیم کے قریب لائسنس چیکنگ کے سلسلہ میں خان ٹاؤن کے موٹر سائیکل سوار عبدالرحمن کو روکا جس نے گالی گلوچ کی اور سفیان نامی اہلکار کی وردی پھاڑ دی، صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments