منیجر ستھرا پنجاب زین چٹھہ،ADLG کنزہ بتول کا کیلیانوالہ میں صفائی کا جائزہ
علی پور چٹھہ ،وزیرآباد (تحصیل رپورٹر ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایریا منیجر ستھرا پنجاب زین افضال چٹھہ نے ADLG کنزہ بتول کے ہمراہ یونین کونسل 26حضرت کیلیانوالہ میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔
دورہ کے موقع پر سپروائزر اور ورکرز کو ہدایت کی گئی کہ صفائی کے کام کو مزید بہتر بنایا جائے ، قبرستان کے تمام حصوں میں مکمل صفائی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے ٹیم کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ذمہ داری اور محنت سے کام کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments