مسلسل 8سے 10گھنٹے بجلی بندش پر شہری سراپا احتجاج

 مسلسل 8سے 10گھنٹے بجلی بندش پر شہری سراپا احتجاج

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)اعلان کے برعکس بجلی بندش بارے فیڈرز کو پرمٹ جاری ،مسلسل 8 سے 10 گھنٹے بجلی بندش سے شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔

گیپکو نے 15 ستمبر تک بجلی بندش  پرمٹ کا اجرا بند کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن دعوئوں کے برعکس اندرون شہر روزانہ صبح 8 سے 4بجے تک بجلی بند رہنے لگی۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں فنی خرابیوںپر چار سے پانچ گھنٹے لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے ۔رات کے اوقات دو دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے شہری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں جبک کاٹیج انڈسٹری بری طرح متاثر ہورہی ہے ۔ گوجرانوالہ سیالکوٹ ،گجرات،نارووال،منڈی بہائوالدین وزیر آباد اور حافظ آباد میں گیپکو کے 51 لاکھ سے زائد صارفین ہیں اور 70 ہزار سے زائد بڑی چھوٹی انڈسٹریز موجود ہیں۔ بجلی کی گھنٹوں بندش سے شہری اور دیہاتی علاقے شدید متاثر ہورہے ۔کاروباری طبقہ بھی سراپا احتجاج بناہواہے ،بجلی بندش سے پروڈکشن بھی کم ہوگئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...