کمشنر، ڈپٹی کمشنر کا رنجیت سنگھ کی حویلی پر کام کا معائنہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ محمد علی نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہمراہ راجہ رنجیت سنگھ کی حویلی کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی و بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔
کمشنر نے متعلقہ افسر وں سے حویلی کی بحالی کے منصوبے اور جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تاریخی عمارت کی اصل ساخت اور تاریخی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیراتی و بحالی کا کام اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے ۔ علاوہ ازیں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ عالم چوک بائی پاس کا دورہ کیا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا کی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر اورڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کھیالی کا دورہ کیا اور پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments