الزام تراشی نہیں مخالفین الیکشن میں مقابلہ کریں :وقاص مرزا

الزام تراشی نہیں مخالفین الیکشن میں مقابلہ کریں :وقاص مرزا

مخالف گروپ نے ہمارے خلاف جتنی درخواستیں دی خارج ہو گئیں:پریس کانفرنس

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سابق صدر و رہنما فرینڈز گروپ وقاص مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مخالف گروپ کے لیڈر نے الزام لگایا ہے کہ یہ چیمبر کا ڈیڑھ کروڑ روپیہ کھا گئے ہیں ہم پوچھتے ہیں کہ ہم نے تو اکتوبر 2024 میں ذمہ داریاں سنبھالی اس سے پہلے صدر آپ تھے ، بارہا کہا چیمبر کے فنڈز کا حساب دیں لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مخالف گروپ نے ہمارے خلاف جتنی درخواستیں دی خارج ہو گئیں ، مخالفین نے ہمارے گروپ لیڈر رضوان دلدار پر جھوٹے مقدمات درج کرائے جو خارج ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں مخالفین حوصلہ رکھیں اور میدان میں مقابلہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...