تتلے عالی :عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبے مسلسل نظر انداز
واٹر فلٹریشن پلانٹس ،ڈسپوزل سٹیشن ،مریم نوار کلینک کی اپ گریڈیشن نہ ہوسکی
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ۔تتلے عالی کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹرسپلائی ٹینکی،کامونکے روڈ نزد تھانہ تتلے عالی،نوشہرہ روڈ بالمقابل قبرستان،گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول ،محلہ راجپوتاں اور شیخوپورہ روڈ 5 مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب ،نکاسی آب کیلئے ڈسپوزل سٹیشن ،مریم نواز شریف ہیلتھ کلینک کی اپ گریڈیشن ،سیم نالہ کے خستہ ہال پل کی تعمیر،قبرستان کی چار دیواری بارے متعدد بار منظوری،فنڈز کا اجرا کی خوشخبری سنائی گئی لیکن کسی ایک عوامی فلاحی منصوبہ پر ترقیاتی کام کا آغاز نہیں ہو سکا بلکہ ردی کی ٹوکری میں پھینک د ئیے گئے ہیں۔اہل علاقہ نے اصلا ح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments