سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا دورہ پنڈی بھٹیاں ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود نے پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا،شہر میں جاری 6ارب روپے کی لاگت سے پی ڈی پی پراجیکٹ کے مختلف منصوبوں کی سائٹ اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آبا د عبدالرزاق ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں رب دینو اور دیگر متعلقہ افسر بھی ساتھ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے صوبائی سیکرٹری کو پنڈی بھٹیاں شہر کے سیوریج نظام کی بہتری کیلئے 6ارب روپے کے میگا پراجیکٹ پر بریفنگ دی ۔صوبائی سیکرٹری کاکہنا تھا کہ شہریوں کو در پیش سیوریج مسائل مستقل طو رپر حل کئے جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments