عالمی تحفظ ختم نبوت ملکوال کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقاد

عالمی تحفظ ختم نبوت ملکوال کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقاد

قادیانی فتنہ پھر پنپ رہا ،عقیدہ ختمِ نبوت کے تحفظ کیلئے میدان میں ہیں:مقررین

ملکوال(نمائندہ دنیا )عالمی تحفظ ختم نبوت ملکوال کے زیرِ اہتمام میلاد چوک سے پریس کلب تک ختم نبوت ریلی نکالی گئی،قیادت علامہ مفتی شاہد اقبال اور علامہ مفتی جاوید اقبال نے کی۔ ختم نبوت ریلی میں مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر عدنان محمود چودھری،نائب صدر خرم شہزاد بھلر، جنرل سیکرٹری زاہد محمود بھیروی اورمختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔ ریلی میلاد چوک سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہو گئی۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی شاہد اقبال اور علامہ مفتی زاہد اقبال نے کہا کہ ختم نبوّت ہمارے ایمان کا لازمی جزو اور شہ رگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں قادیانیوں کو باقاعدہ کافر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ؐ آخری نبی ہیں اور ان کے بعد جو نبوت کا دعویٰ کرے اور جو اس کو مانے وہ سب دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پھر قادیانی فتنہ پنپ رہا ہے ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے علما کرام عقیدہ ختمِ نبوت کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...