منڈی بہا ئوالدین:پرائس مجسٹریٹس کی کار کردگی کے حوالے سے اجلاس
منڈی بہا ئوالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ ڈاکٹر عفت النسا کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں اہم کارکردگی اشاریوں ، سٹیزن پورٹل اور سپیشل برانچ کی جانب سے موصولہ شکایات، پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی سمیت مختلف امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی شکایات اور درخواستوں کے فوری ازالے کیلئے نگرانی اور فالو اپ کا عمل جاری ہے تاکہ ہر درخواست کو میرٹ، شفافیت اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments