وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا میونسپل کمیٹی آفس ڈسکہ کا دورہ

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا  میونسپل کمیٹی آفس ڈسکہ کا دورہ

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے میونسپل کمیٹی آفس ڈسکہ کا دورہ کیا جہاں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ یاسر گیلانی نے صوبائی وزیر کو شہر میں جاری ترقیاتی کاموں اور نئے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت، کام کے معیار اور شہری سہولیات کی بہتری سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ اور متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیر بلدیات کی سیاسی ٹیم کے رہنما و سٹی صدر مسلم لیگ (ن)ڈسکہ افضل منشا ، سابق کونسلر مرزا یاسر بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...