وزیر آباد کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جائیگا :ڈپٹی کمشنر
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحریک پاکستان کے رہنما بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کے شہر وزیرآباد کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/ وزیرآباد نوید احمد نے سیالکوٹ روڈ پر بابِ وزیرآباد اور مادی دی پلی پر بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ لینے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہاں تعمیر کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے اور کام مکمل ہونے کے بعد شہر کے داخلی راستے کو مزید خوبصورت، دیدہ زیب اور پروقار بنا یا جائیگا۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ اور چیف آفیسر بلدیہ الفت شہزاد نے کام پر بریفنگ دی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سول ہسپتال کا بھی دورہ کیا ، ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے عوام کو علاج معالجہ کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments