ڈی پی او گجرات سے صدر فرینڈز گروپ رضوان دلدار چودھری کی ملاقات
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد سے صدرفرینڈزگروپ رضوان دلدار چودھری، علی دلدار ، احتشام دلدار (دلدار ٹریولز) نے ڈی پی او آفس میں ملاقات اورنیک خواہشات کااظہار کیا ۔
رضوان دلدارچودھری نے کہاکہ ڈی پی او فیصل شہزاد کرائم فائٹر پولیس آفیسرہیں امید کرتے ہیں کہ گجرات تعیناتی کے دوران وہ امن وامان کی بحالی، شرپسند عناصرکاقلع قمع کرنے کے ساتھ عام آدمی کوفوری انصاف کی فراہمی کیلئے میرٹ پراقدامات کریں گے ۔ڈی پی او نے کہاکہ گجرات سے جرائم پیشہ عناصرکاخاتمہ ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments