تمام تحصیلوں کے بازاروں میں پرائس کمپلینٹ بوتھ قائم
شکایات پر متعلقہ افسر اور پیرا فورس کی ٹیمیں موقع پر کارروائی عمل میں لائیں گی
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر عوام کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے فوری ریلیف فراہم کرنے اور شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے گوجرانوالہ شہر، وزیرآباد سمیت تمام تحصیلوں کے مرکزی بازاروں میں خصوصی پرائس کمپلینٹ بوتھ قائم کر د ئیے گئے ۔پرائس کمپلینٹ بوتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) فہد اعجاز بٹ کی زیرِ قیادت، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ ایس ڈی اوز پیرا فورس کی نگرانی میں قائم کیے گئے ہیں جہاں شہری اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصولی، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی، کم وزن اور دیگر متعلقہ شکایات درج کرا سکیں گے ۔پرائس کمپلینٹ بوتھ پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ افسر اور پیرا فورس کی ٹیمیں موقع پر کارروائی عمل میں لائیں گی جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments