ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد میں آگ سے بچاؤ کی مشق
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد میں آگ سے بچاؤ کی موک ایکسرسائز، ڈاکٹرز و سٹاف کو حفاظتی اقدامات بارے بریفنگ دی گئی ۔
ریسکیو 1122 کے افسر فیاض احمد نے ہسپتال کے ڈاکٹروں، نرسنگ سٹاف اور دیگر ملازمین کو آگ لگنے کی صورت میں فوری اور محفوظ طریقے سے کارروائی کرنے کے عملی طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ موک ایکسرسائز کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبوں میں فرضی ہنگامی صورتحال پیدا کرکے ڈاکٹرز اور سٹاف کو عملی طور پر تربیت دی گئی کہ آگ لگنے کی صورت میں کس طرح خوف و ہراس سے بچتے ہوئے منظم انداز میں مریضوں اور عملے کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments