گجرات چیمبر آف کامرس :رضوان اسلم بٹ بلا مقابلہ ایگزیکٹو ممبر منتخب
گجرات (نامہ نگار )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں رضوان اسلم بٹ بلا مقابلہ ایگزیکٹو ممبر منتخب ہو گئے۔
ان کے مدمقابل امیدوار کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی واپس لیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے رضوان اسلم بٹ کے بلا مقابلہ انتخاب کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ شاہین فاؤنڈر گروپ کے صدر حاجی ناصر محمود، اشفاق احمد رضی، سابق صدر و ایگزیکٹو ممبران اور دیگر عہدیدار وں نے رضوان اسلم بٹ کو مبارکباد پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments