فرقہ واریت پھیلانے والوں نشان عبرت بنائینگے :فیصل شہزاد

 فرقہ واریت پھیلانے والوں نشان عبرت بنائینگے :فیصل شہزاد

گجرات کو 90 کی دہائی میں واپس نہیں جانے دیں گے :ڈی پی او کی صحافیوں سے گفتگو

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ گجرات میں فرقہ واریت کا سبب بننے والوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا ، ضلع کو 90 کی دہائی میں واپس نہیں جانے دیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر اے ایس پی نجیب اﷲ نگیالے ، پی ایس او ٹو ڈی پی او گجرات سید عبدالوہاب حسن گیلانی ، پی آر او انسپکٹر راحیل عارف ، نائب پی آر او نوید بٹ بھی موجود تھے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ صحافت ریاست کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے ، صحافی معاشرے میں سچ، حقائق اور عوامی آواز کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، پولیس اور میڈیا کے درمیان مؤثر رابطہ عوام تک درست معلومات کی بروقت فراہمی اور امن و امان کے قیام میں معاون ثابت ہوتا ہے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں اسلحہ، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...