لالہ موسیٰ :ریلوے لائن پر اوورہیڈ برج کی تعمیرکا مطالبہ

لالہ موسیٰ :ریلوے لائن پر اوورہیڈ برج کی تعمیرکا مطالبہ

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ کی تعمیرنومنصوبے میں چکرمحلہ کے سامنے ریلوے لائن پر اوورہیڈ برج کی تعمیرکو شامل کیاجا ئے۔

 چکرمحلہ،بدہوکالس،اسلام پورہ،ریلوے کالونی،لالہ زارکالونی کے عوام نے ایم این اے نصیراحمدعباس سدھو کے لالہ موسیٰ کی تعمیرنوکے منصوبے کو خوش آئندقراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے ساڑھے 6ارب کی گرانٹ سے جہاں لالہ موسیٰ شہر میں سیوریج سسٹم کو اپ گریڈ کیاجارہاہے ،گلیوں میں ٹف ٹائل ،سٹریٹ لائٹس ،اندرون شہرسڑکوں کی تعمیر سمیت متعددکام ہونے جارہے ہیں تو عرصہ درازسے لاہور ،راولپنڈی ریلوے لائن کی جنوبی جانب علاقے چکرمحلہ ،بدہوکالس ،اسلام پورہ،ریلوے کالونی،صداآبادکالونی،لالہ زارکالونی کے عوام کیلئے ریلوے پھاٹک کے مقام پر اگر اوورہیڈ برج یا انڈرپاس نہیں سکتاتو کم ازکم گجرات ریلوے سٹیشن کے قریب موٹرسائیکلوں کیلئے بنائے گئے اوورہیڈ برج جیسااوورہیڈ برج بنوادیں تاکہ ان علاقوں کے عوام کو ریلوے پھاٹکوں پر ذلیل ہونے سے نجات مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...