بچے کی ہلاکت ،کار ڈرائیور کو1کروڑ 93 لاکھ دیت ادائیگی کا حکم

بچے کی ہلاکت ،کار ڈرائیور کو1کروڑ 93 لاکھ دیت ادائیگی کا حکم

مجرم جمیل کو 5 سال قید ، دیت کی عدم ادائیگی کی صورت میں جیل میں رہے گا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)تیز رفتار کار کی ٹکر سے 11 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ، ماڈل کریمینل کورٹ نے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد مشتاق نے کار ڈرائیور جمیل کو ایک کروڑ 93 لاکھ 43 ہزار 542 روپے دیت ادا کرنے کا حکم دیدیا ۔مجرم کو 5 سال قید 50 ہزار روپے معاوضہ کی ادائیگی کا بھی حکم دیا ، دیت کی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم جیل میں قید رہے گا ۔ ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کے مجسٹریٹ شہزاد مشتاق کی عدالت میں تھانہ جناح روڈ کے علاقہ سیالکوٹ روڈ پر انتہائی تیز رفتار کار کی ٹکر سے 11سالہ موٹر سائیکل سوار عبد الرحمن کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ ملزم محمد جمیل کے خلاف زیر سماعت تھا ۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ساجد کھوکھر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلہ سنانے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ واقعہ 10 اگست 2023 کو تھانہ جناح روڈ کے علاقہ سیالکوٹ روڈ پر پیش آیا تھا ۔ عدالت کے حکم پر مجرم کو پولیس نے ہتھکڑی لگا کر سزا بھگتنے کیلئے سنٹرل جیل بھیج دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...