بزنس کمیونٹی کے مسائل تر جیحاً حل کرینگے :وزیر محنت

بزنس کمیونٹی کے مسائل تر جیحاً حل کرینگے :وزیر محنت

منشا اللہ بٹ سے گجرات چیمبر کے صدر احمد حسن کی وفد کیساتھ ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر کے ہمراہ صوبائی وزیر لیبر منشا اﷲ بٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بزنس کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بزنس کمیونٹی کو محکمہ لیبر کے زیرِ انتظام اداروں اور متعلقہ شعبوں سے درپیش مسائل، ان کے حل اور کاروباری برادری کے لیے سہولیات میں بہتری کے حوالے سے امور زیرِ بحث آئے ۔

صدر گجرات چیمبر احمد حسن نے کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا اور ان کے فوری حل کے لیے تعاون کی درخواست کی۔صوبائی وزیر لیبر منشا اﷲ بٹ نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ اداروں کو کاروباری برادری کیلئے سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر علی شان جمشید اور عادل اشرف ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...